راولپنڈی(سپورٹس لیکس)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور پنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے والدہ کے انتقال کے بعد تمام چاہنے والوں سے درخواست کی ہے۔شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں والدہ کی تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

شعیب اختر نے لکھا کہ ماں جی اب ہم میں نہیں لیکن ان کی دعائیں اور دیے گئے اسباق ہم سب کے ساتھ رہیں گے۔
میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئ ہیں – انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نماز جنازہ H-8 میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔My mother, my everything, with the will of Allah taala, has left for heavenly abode.
Namaz e janaza will be in H-8 after Asar Prayers.— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 25, 2021
شعیب اختر نے مزید کہا کہ ملک بھر سے آنے والے تمام بہن بھائیوں کا بہت مشکور ہوں، کورونا کی پھر سے بگڑتی صورت حال کے پیش نظر درخواست کروں گا کہ ہم گھر والوں کو کچھ وقت اکیلے درکار ہے، اس لیے اب بس جہاں ہیں وہاں رہتے ہوئے والدہ کے لیے دعا کریں۔
واضح رہے کہ شعیب اختر کی والدہ کا انتقال 26 دسمبر 2021 کو ہوا تھا۔





