لاہور (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا میں پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کے الزام کا اصل معاملہ ذاتی انا کا شاخسانہ نکلا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عرفان جونیئر نے ٹربیونل کے سامنے الزام کی تردید کی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایمپائر کو سچا ثابت کرنے کے لیے پابندی لگائی گئی۔ الزام تسلیم کرنے معذرت یا پھر 5 میچز کی پابندی کا آپشن دیاگیا تھا۔ آئوٹ نہ دینے پر محمد عرفان اور ایمپائر میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ کلیئر ایج لگنے کے باوجود ایمپائر نے آئوٹ نہیں دیا تھا۔
ذرائع کے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بال ٹیمپرنگ کے الزام کا کوئی ثبوت بھی موجود نہیں ہے۔
میچ میں استعمال ہونے والی نئی بال تھی جو کیسے ٹیمپرنگ ہو سکتی ہے۔ ایمپائر نے ثبوت پیش کرنے کی بجائے آئی ویٹنس (eye witness) کا بولا۔ میچ گذشتہ اتوار میلبرن کلب اور کیسی کلب کے درمیان کسی کرکٹ کلب میں کھیلا گیا۔ 6 دسمبر کو پابندی ختم ہوجائے گی اس کے بعد عرفان





