لاہور(سپورٹس لیکس)انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی جونیئر ٹیم نے اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ ایونٹ کے10ویں میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو115رنز سے شکست دے دی۔
![]()
ڈیگو مارٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 9وکٹوں پر 315رنز بنائے۔حسیب اللہ خان نے شاندار سنچری سکور کی اور135رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
🏏 Haseebullah Khan with a century
🌟 Awais Ali unstoppable with the ball
👊 First win of the 2022 #U19CWCPakistan had a comfortable win in Guyana over Zimbabwe 👇https://t.co/9kJVl7MiN9
— ICC (@ICC) January 17, 2022
عرفان خان نے 75رنز کی اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 42.4اوورز میں 200رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی طرف سے اویس علی نے 56رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ذیشان ضمیر اور احمد خان نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔





