دبئی(سپورٹس لیکس) بھارت کی ریاست گوا میں پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور مجسمہ نصب کردیاگیاہے۔ نئے مجسمے نے بھارتی عوام میں نیا تنازع کھڑا کردیاہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 60 سال قبل پرتگال سے آزادی حاصل کرنے والی بھارتی ریاست گوا میں نصب پرتگالی فٹبالر رونالڈو کا مجسمہ تنازع کی وجہ ہے۔
This new Cristiano Ronaldo statue in Goa, India 🇮🇳 pic.twitter.com/Lkj8NDeTIA
— ESPN FC (@ESPNFC) January 6, 2022
گوا میں کرکٹ کے مقابلے میں فٹبال کو کہیں زیادہ مقبولیت حاصل ہے اور مقامی حکام کا کہنا ہےکہ یہ مجمسہ نوجوانوں کو متاثر کرے گا۔
اس سے قبل بھی کچھ روز قبل رونالڈو کا مجسمہ نصب کیاگیا تھا۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہےکہ غیر ملکیوں کے مقابلے میں مقامی فٹبالرز کو عزت دینی چاہیے، ویسے بھی بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق اور موجودہ اکثرکھلاڑیوں کا تعلق گوا سے ہی ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہےکہ رونالڈوکا مجسمہ نصب کرنا افسوس ناک ہے، ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر کرنا سیکھنا ہوگا





