بیجنگ(آین لائن) بیجنگ میں سرمائی اولمپکس 2022کے آغاز میں29دن باقی رہ گئے ہیں۔ میگا ایونٹ سے قبل میڈل تقریب کی ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ میڈلز پلازہ میں ہونے والی تقریب میں اولمپک سٹاف نے شرکت کی۔ سرمائی اولمپکس میں 32میڈل تقریبات ہونگی۔
3️⃣0️⃣ days to go to #Beijing2022! Let's join #GenZ to enjoy the latest trends in #Beijing, ✨🎉the world's first #DualOlympicCity, while embracing both modern technology and traditional culture. #Olympic athletes will soon compete and achieve their dreams here!💪💪 pic.twitter.com/JWj431i1Xp
— Beijing 2022 (@Beijing2022) January 5, 2022
عالمی وبا کورونا کے خطرے کے پیش نظرچین نے اپنی سرحدیں بند کر رکھی ہیں اور گیمز میں غیر ملکی تماشائیوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔معلومات کی فراہمی کیلئے میڈیا سینٹر قائم کیا گیا ہے۔سرمائی اولمپکس کے لیے رضاکاروں نے باضابطہ طور پر اپنا رضاکارانہ کام شروع کر دیا ہے ۔بیجنگ سرمائی اولمپک مقابلے4سے 20فروری تک جاری رہیں گے۔





