بیونس آئرس(آئن لائن) ارجنٹائن کے نامورفٹ بالرلیونل میسی کلب کے دیگر تین کھلاڑیوں سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی)نے تصدیق کی ہے کہ ارجنٹائن کے لیونل میسی، ڈیفینڈر جوان بیرنٹ اور بیک اپ گول کیپر سرگیو ریکو اور مڈفیلڈر نیتھن بٹومزالا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
Tests carried out during the winter break and before the resumption of training revealed 4 positive cases for Covid-19 among the players and 1 positive case among the staff. The people concerned are subject to the Covid protocols.
— Paris Saint-Germain (@PSG_English) January 2, 2022
تمام کھلاڑی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں واضح رہے کہ میسی بارسیلونا کو خیرباد کہہ کر اگست میں فرانسیسی کلب پی ایس جی کا حصہ بن گئے تھے





