پاکستان کے معروف لوک گلوکار عارف لوہار کا میلبرن کرکٹ گراونڈ کا دورہ

میلبورن(عبدالوحیدربانی) پاکستان کے معروف لوک گلوکار عارف لوہار کا آسٹریلیا میں کرکٹ کے تاریخی گراونڈ، میلبرن کرکٹ گراونڈ کا دورہ کیا۔ ایم سی جی ٹور گائیڈ نے انہیں گراونڈ کی تاریخ اور خصوصیات بتائیں۔ عارف لوہار نے ایم سی جی کے ڈریسنگ رومز کا بھی وزٹ کیا۔
عارف لوہار کو ورلڈ کپ 1992 کے فائنل کے بارے میں ٹور گائیڈ نے بتایا۔ ٹور گائیڈ نے شان مسعود کی قیادت میں پاکستان کے آخری مرتبہ کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے بارے میں بتایا۔ ٹور گائیڈ نے بتایا کہ پاکستان ٹیم ایم سی جی میں رواں برس نومبر میں وائٹ بال سیریز کا میچ کھیلے گی۔ عارف لوہار تاریخی گراونڈ ایم سی جی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ گلوکار عارف لوہار ان دنوں اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں