ابوظبی (سپورٹس لیکس) ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا۔ جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ اس بار 8 ٹیمیں زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرافی کے حصول کی جنگ کریں گی۔ ان میں بنگلہ ٹائیگرز، دکن گلیڈی ایٹرز، دہلی بلز، ناردرن واریئرز، ٹیم ابوظبی اور چنئی بریوز، مورس ویل سمپ آرمی اور نیو یارک اسٹرائیکرز شامل ہیں۔
اس میں مورس ویل سمپ آرمی اور نیو یارک اسٹرائیکرز پہلی بار شرکت کررہی ہیں۔ مقابلے 12 روز جاری رہیں گے۔ افتتاحی میچ میں کیرون پولارڈ کی قیادت میں نیو یارک اسٹرائیکرز کا مقابلہ شکیب الحسن کی قیادت میں بنگلہ ٹائیگرز ہوگا جبکہ دوسرا میچ دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور ٹیم ابوظبی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لیگ مرحلے کے اختتام پر سرفہرست 2 ٹیمیں پہلے کوالیفائر میں مدمقابل آئیں گے اور فاتح ٹیم براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی ۔ جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایلیمنیٹر میں ایک موقع اور ملے گا جہاں وہ دوسرے کوالیفائر کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی ۔ دوسرا کوالیفائر تیسرے اور چھوتے نمبر کی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ کا فائنل 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا اسی روز تیسری اور چوتھی پوزیشن کا مقابلہ بھی ہوگا۔ فائنل میچ میں شائقین کے لئے کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
Cricket’s Fastest Format is BACK! 🔥🏏
The match schedule for Season 6️⃣ of the #AbuDhabiT10 is here! 👊
With 12 days of action, 33 games & 8 teams it’s set to be our most exciting season yet 🙌 #InAbuDhabi #CricketsFastestFormat #Season6 pic.twitter.com/kZrRNfI9PW
— T10 League (@T10League) October 29, 2022
ابوظبی ٹی 10 کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ ہمیں ابوظبی ٹی 10 کے سیزن 6 مقابلوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے 12 دن کی سنسنی خیز کرکٹ میں 33 معیاری کھیل دیکھنے کو ملیں گے اور یہ اب تک کا سب سے سب سے دلچپس سیزن ہوگا۔ ابوظبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس حب کے سی ای او میٹ باؤچر نے کہا کہ ابوظبی ٹی 10 متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں منعقدہ سب سے بڑے کھیلوں میں سے ایک بن چکا ہے اور یہ سیزن بھی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھے گا۔





