اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) ایشیاء کپ کے بعد سات ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ہوم سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو بُری ترین شکست کا معاملہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاک کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیاہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسلسل ایونٹ/میچز ہارنے کا معاملہ
سینیٹر فیصل جاوید خان نے معاملہ سینیٹ اجلاس میں اٹھا دیا۔ ٹیم کئی انٹرنیشنل ایونٹ ہار چکی یے۔ سلیکشن میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ ایشیاءکپ سمیت پاک انگلینڈ سیریز بری طرح ہار چکے ہیں۔@FaisalJavedKhan pic.twitter.com/sUpKz2YM3J
— Malik Ahmad Abbas Mangana (@IAmAhmadMangana) October 3, 2022
سینیٹر فیصل جاوید نےکہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ شکایتیں ہیں کہ کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کی دھیجیاں اڑائی گئیں۔ آگے ورلڈ کپ آنے والا ہے اور گزشتہ کئی سیریز ٹیم ہار چکی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نےمزید کہا کہ معاملہ کمیٹی میں بھیجا جائے اس پر بحث اور جائزہ ضروری ہے۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔





