لاہور(سٔورٹس لیکس) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دےدی. 211 رنز کا آسان ہدف پاکستان نے 12 اووز قبل ہی حاصل کرلیا.

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے اپنے کپتان کا فیصلہ پہلی ہی بال پردرست کردکھایا جب پہلی بال پر ہیڈ کو بولڈ کردیا. پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور حارف رئوف نے 3،3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 2، زاہد محمود اور افتخار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی.
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 8 اوور قبل ہی صرف 210 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی. الیکس کیرے 56، ابوٹ 49، بن مکڈرموٹ 36 رنز ہی بنا سکے.
The post ODI series win celebrations and a special message for the team from head coach @Saqlain_Mushtaq #BoysReadyHain I #PAKvAUS pic.twitter.com/eG1THqrnGS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 2, 2022
پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے مگر اس کے بعد مام الحق اور کپتان بابراعظم نے گرائونڈ کے چاروں اطراف میں سٹروکس کھیلے اور 190 رنز کی شراکت داری قائم کرکے پاکستان کو فتح دلوائی.
بابر اعظم نے 105 جبکہ امام 89 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے.





