لاہور(سپورٹس لیکس)راولپنڈی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کےمابین پہلےٹیسٹ کا دوسرے روز بھی پاکستان کےنام رہا۔ پاکستان نے پہلی اننگز 4 وکٹوں کےنقصان پر 476 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ اظہرعلی 185 اور امام الحق 157 رنز بنا کرنمایا رہے۔ سابق کپتان اظہرعلی نےسینچری بنا کر جشن کیلئے فواد عالم کا انداز اپنایا جو سب کو خوب بھایا۔ اظہر علی نے 3 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔

اوپنر امام الحق 157 رنزبنا کر آئوٹ ہوئےامام کی اننگز میں 2 بلندو بالا چھکے جبکہ 16 چوکے شامل تھے۔ عبداللہ شفیق 44، کپتان بابراعظم 36 رنزبنا کر آئوٹ ہوئے۔ جبکہ محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے اور پاکستان نے 476 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئرڈ کردی۔
Azhar returns to the dressing room after a brilliant 185-run contribution 👏 pic.twitter.com/757hH1lRsn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، نیتھ لائن اور مارنس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی اننگز کا صرف ایک اوور ہی ہوسکااور خراب روشنی کےباعث میچ قبل از وقت ہی ختم کردیاگیا،،جبکہ تیسرے روز میچ وقت سے دس منٹ پہلے شروع ہوگا۔
Another Test 100 for @AzharAli_ his teammates celebrate 😍🙌#PAKvAUS #BoysReadyHain pic.twitter.com/IdToY7nMvI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
دوسرے روز کا کھیل شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔





