راولپنڈی (سپورٹس لیکس) فاسٹ بائولر حارث رئوف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آسٹریلیا کےخلاف راولپنڈی کے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں. نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹریولنگ ریزرو کا حصہ تھے۔
حارث رؤف کے آج کئے گئے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔ لہٰذا وہ چار مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ اب پانچ روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے، جس کے اختتام پر ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
Isolated & quarantined after being tested COVID-19 positive.
Alhamdolillah, I am feeling absolutely fine with no mild symptoms. Keep remember me in your prayers for speedy recovery as I can't wait to join national squad for the historic home series against 🇦🇺. pic.twitter.com/Z23A4vXgkN— Haris Rauf (@HarisRauf14) March 1, 2022
حارث رؤف کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی ری ٹیسٹنگ کی گئی۔ اور باقی تمام ارکان کی ری ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آئے۔





