لاہور(سپورٹس لیکس) آسٹریلیا نے پاکسان نے خلاف 3 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اس کے علاوہ سین ایبٹ،ایشٹن اگر،جیسن ،ایلکس کیری،نیتھن ایلس اور کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس،مارنوس لیبوشین،مچل مارش اور بین میک ڈرمٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔
The 16 men who will be representing Australia in the white-ball leg of our upcoming tour of Pakistan ⬇️🇦🇺 pic.twitter.com/wUUTtPDov2
— Cricket Australia (@CricketAus) February 22, 2022
کے رچرڈسن،اسٹیو سمتھ،مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زامپا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان کےخلاف کلین میکسول، اوپنر ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جوزل ہیذل وڈ اور مچل سٹارک کو آرام دیاگیاہے۔
🇦🇺 Australia have named a host of Test stars in their 16-player white ball squad for the upcoming tour of Pakistan 👇#PAKvAUShttps://t.co/2Tj5LhmaRq
— ICC (@ICC) February 22, 2022
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ون ڈے میچز 29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔ جبکہ دونوں ٹیمیں5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے آئیں گی. سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے





