لاہور(نمائندہ سپورٹس) پشاور زلمی کےخلاف میچ کےدوران زلمی کے اوپنرمحمد حارث کی وکٹ حاصل کرنے کےبعد پشاور زلمی کے فیڈرز وکٹ کی خوشی منانے کیلئے اکھٹے ہوتے ہیں تو اس دوران بائولر حارث رئوف کو داد دینے کیلئے سب سے پہلے لاہور قلندر کے آل رائونڈر کامران غلام بائولر حارث رئوف کے پاس آتے ہیں۔
اسی دوران حارث رئوف، کامران غلام زور سے دھکا دیتاہے جو ایک اینگل سے ایسا لگتاہے کہ جیسے حارث غصے سے کامران کو تھیپڑ مارا رہاہے۔ جبکہ دوسرے اینگل سے لگتاہے کہ مذاق میں تھپکی دےرہاہے۔
Wreck-it-Rauf gets Haris! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/wwczV5GliZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
یہ واقعہ پشاور زلمی کےدوسرے اوور کی پانچویں بال پر رونما ہوتاہے۔ اسی اوور کی دوسری بال پر کامران غلام نے حضرت اللہ زازئی کا کیچ ڈراپ کرتاہے.جس کا غصہ حارث نے تھیپڑ مار کرنکالا.
سپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے ٹویٹر پر لکھا کہ کرکٹ میں تھیپڑ شرمناک ہے۔ لیول 4 کی خلاف ورزی پر 6 ماہ سے 2سال کی پابندی عائد ہوسکتی ہے۔
لیول 4 کی خلاف ورزی پر قانون 6 ماہ سے 2 سال کی پابندی لگاتا ہے
— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) February 21, 2022
قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندر کےمابین آخری رائونڈ میچ جاری ہے.





