لاہور(سپورٹس لیکس) لاہور قلندر کےخلاف ملتان سلطان کی بیٹنگ کےدوران محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی کی بال کو دفاعی انداز میں فالو تھرو میں کھیلتے ہیں۔ اس دوران شاہین آفریدی بال اٹھا کر واپس رضوان کو رن آئوٹ کرنے کیلئے تھرو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر بال ان کے ہاتھ نہیں آتی۔
Awwww 🥰#HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvMS pic.twitter.com/Lcz03H0tqe
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 11, 2022
اسی طرح خالی ہاتھ شاہین شاہ آفریدی غصے کےساتھ رضوان کی طرف بال پھیکنےکا اشارہ کرتے ہیں۔ اس عمل پر ملتان سلطان کےکپتان محمد رضوان مسکراہٹ کےساتھ شاہین کی طرف اشارہ کرکے پہلے ان کو آگےآنے کا اشارہ کرتے ہیں، پھر ان کو گلے لگانے کا اشارہ کرتے ہیں۔ اور یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اور صارفین اس پر مزے مزے کے تبصرے کررہے ہیں۔





