لاہور(سپورٹس لیکس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مختلف کیٹگریز میں سال بھربہترین کارکردگی دکھانے والے پلیئرز کا اعلان کردیاہے۔ ہر میدان میں پاکستانی چھا گئے۔
آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستانی کپتان بابراعظم آئی سی سی کے ون ڈے کے سال 2021 کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
⭐️ Shakib vs Babar vs Malan vs Stirling ⭐️
The winner of the 2021 ICC Men's ODI Cricketer of the Year has been announced ⬇️https://t.co/M2f6dkelFf
— ICC (@ICC) January 24, 2022
بابر اعظم نے 6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔ آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔
وکٹ کیپر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Sheer Consistency, indomitable spirit and some breathtaking knocks 🔥
2021 was memorable for Mohammad Rizwan 👊
More 👉 https://t.co/9guq9xKOod pic.twitter.com/6VZo7aaRIA
— ICC (@ICC) January 23, 2022
آئی سی سی نے محمد رضوان کو گزشتہ سال 1326 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کا سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
شاہین پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نےسرگار فیلڈ سوبرز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملا، انہوں نے 2021 کے دوران 36 میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں۔
Sizzling spells, sheer display of pace and swing and some magical moments ✨
Shaheen Afridi was unstoppable in 2021 💥
More 👉 https://t.co/XsTeXTPTZl pic.twitter.com/oE3y3H2ZXB
— ICC (@ICC) January 24, 2022
شاہین آفریدی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔
آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑٰی فاطمہ ثناء کو گذشتہ سال 24 وکٹیں لینے پر سال 2021 کی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔
A new star is born 🌟
Fatima Sana ruled the roost in 2021 💪
More 👉 https://t.co/dO50jovOP2 pic.twitter.com/8fjFcxmFeG
— ICC (@ICC) January 23, 2022
فاطمہ ثناء نے سال 2021 میں 23.95 کی ایوریج سے 24 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ انہوں نے 16 انٹرنیشنل میچز میں 16.50 کی ایوریج سے 165 رنز بھی اسکور کیے ہیں





