کیپ ٹائون (سپورٹس لیکس) سیریز کے تیسرے اور ون ڈے میں جنوبی افریقہ نےبھارت کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے جیت لی۔
آخری ون ڈے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ڈی کوک کی شاندار 124 رنز کی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کو 288 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے وین ڈر ڈوسن نے 52 اور ڈیوڈ ملر نے 39 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے3 جبکہ بھمرا اور دیپک چاہر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے صرف 18 رنز پر اپنی وکٹ کیل راہول کہ صورت میں گنوا دی۔ دوسری وکٹ کیلئے کوہلی اور شکر دھاون کے مابین 98 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

سابق کپتان ویرات کوہلی نے 65، دھاون نے 61، دیپک چاہر 54 جبکہ سوریار یادو 39 رنز بنا سکے۔
بھارت کی پوری ٹیم 4 بالز قبل 283 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
South Africa seal tense win in Cape Town! 🙌
The hosts complete a 3-0 whitewash with a four-run win in the third and final ODI 👏🏻
Watch the series live on https://t.co/CPDKNxoJ9v (in select regions)#SAvIND | https://t.co/u8dAzkQuxt pic.twitter.com/K2Z86eF52p
— ICC (@ICC) January 23, 2022
اس طرح جنوبی افریقہ نے میچ 4 رنز سے جیت لیا۔





