کولمبو(آئن لائن) سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے اپنے تین کھلاڑیوں پر عائد تین سال کی پابندی میں ایک سال کی کمی کردی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دانوشکا گوناتھیلکا، کوشل مینڈس اور نیروشان ڈکویلا پر تینوں فارمیٹ کیلئے تین سال تک پابندی عائد کردی تھی۔

تینوں کھلاڑیوں نے ایس ایل سی کو پابندی میں نظرثانی کی امید کی تھی۔
Sri Lanka Cricket has decided to lift the one-year suspension imposed on Danushka Gunathilaka, Kusal Mendis and Niroshan Dickwella: from playing International Cricket, across all three formats, with immediate effect.
READ: https://t.co/qOTLTQ4nYW #SLC #lka
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) January 7, 2022
جس پر بورڈ نے تینوں کھلاڑیوں کی کونسلنگ کیلئے ڈاکٹر کو ذمہ داری سونپی تھی۔ متعلقہ ڈاکٹر کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ کے بعد سری لنکن بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی نےایک سال کی کمی کردی ہے۔





