دبئی(سپورٹس لیکس) جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر ہاشم آملہ نے ایک انگلش ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا خطرناک ترین بائولر محمد آصف کو پایاہے۔ ہاشم آملہ نے کہا کہ ایک تو محمد آصف کا ایکشن بہت زبردست تھا جسے دیکھنا اچھا لگتا تھا اور دوسرا وہ گیند کے ساتھ جادوگری کرتے تھے۔
Hashim Amla on M Asif.
Probably, best ever seam bowler in this century.@MuhammadAsif26_pic.twitter.com/H0LsSPwu0y
— Ahmer Najeeb Raja (@ahmersatti90) January 6, 2022
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں محمد آصف جیسا مشکل ترین باولر نہیں دیکھا جو مجھے ہر طرح سے ناکامی سے دوچار کرتا تھا میں ان کی گیند سمجھ نہیں سکتا تھا جو میں اندازے لگاتا تھا تو وہ اس کے برعکس کر کے مشکل میں ڈال دیتا تھا۔
Hashim all 5 dismissals on the bowling of @MuhammadAsif26_. Great presentation of seam bowling by magician M Asif. pic.twitter.com/Uhqvka6LSI
— Ahmer Najeeb Raja (@ahmersatti90) January 5, 2022
مایہ ناز بلے باز کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب میں پوری طرح آؤٹ سوئنگ کے لیے تیار ہوتا تو آصف اِن سوئنگ کر کے مجھے بولڈ کرتا۔





