لاہور(سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو صدر تعینات کردیاہے۔ انضمام الحق گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی سے بطور مینٹور منسلک تھے
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انضمام الحق لیجنڈ ہیں اور ان کی شمولیت سے زلمی کرکٹرز کو بھرپور فائدہ ہوگا ، خصوصا زلمی کے نوجوان کرکٹرز کو انضمام الحق سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
📣
🇵🇰 Legend Inzamam Ul Haq appointed as Peshawar Zalmi's Honorary President for #HBLPSL7 ⚡#Zalmi2022 #YellowIsTheColor #YellowStorm pic.twitter.com/wGDusKNO4g— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) January 6, 2022
پشاور زلمی نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے پشاور زلمی کا صدر بنایا گیا ہے۔ مجھے جو زمہ داری دی گئی ہے میں اسے اچھے انداز میں نبھاوں گا۔ تمام فیصلے کوچ اور کپتان کو کرنے چاہئیں گراونڈ میں انہوں نے کھلانا ہوتا ہے۔ تمام فیصلے مشاورت سے کرتے ہیں پشاور زلمی اچھا کھیلنے کی روایت برقرار رکھیں گے۔





