کراچی(آئن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز حسن راجہ نے سندھ میں مزید ٹیلنٹ کو تلاش کرنےکا اعلان کیاہے۔ منگل کے روز وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے ملاقات کےدوران انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ سندھ میں کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، حیدرآباد سے زاہدحسین جبکہ لاڑکانہ سےشاہنواز ڈاھانی ہیں، ہم سندھ میں مزیدٹیلنٹ تلاش کرینگے اور اس کے لئے دیہی علاقوں میں کرکٹ پروموٹ کرینگے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں حیدرآباد میں کرکٹ کو بحال کرنا چاہتا ہوں۔ حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم توبہترین ہے صرف ہوٹل کامسئلہ ہے اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا کہ سکھر میں ہم اسپورٹس کمپلیکس بنارہےہیں جہاں دو کرکٹ گراؤنڈز، فٹبال اور دیگر گراؤنڈٖ بھی ہونگے.
Karachi (January 4th, 2022) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah meets with Chairman PCB Ramiz Raja at CM House. pic.twitter.com/IhS1fbZ7xF
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) January 4, 2022
زیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےخواہش ظاہرکی کہ پی سی بی کی ٹیکنیکل ٹیم سکھر اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرے۔ ہم پی سی بی کی رہنمائی میں سکھر گراؤنڈ مزید بہتر کرینگے، جب کرکٹ کو فروغ ملے گا تومزیدٹیلنٹ آگےآئےگا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ایس ایل میں سندھ کی ٹیم کو شامل کیا گیا تو ہم سندھ کی ٹیم کواسپانسر کرنے کیلئے تیار ہیں





