بابا گورونانک کبڈی کپ 2022 فیصل آباد میں ہوگا، شیڈول جاری

فیصل آباد(سپورٹس لیکس) فیصل آباد میں انٹرنيشنل کبڈی کی رونقیں بحال ہوگئیں ہیں۔ بابا گورونانک کبڈی کپ کا مکمل شیڈول جاری ہوگیاہے۔ بابا گورونانک کبڈی کپ فروری 2022 ہوگا۔ کبڈی میلے کا انعقاد اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا۔

کبڈی کپ کا انعقاد انٹرنيشنل کبڈی پروموٹرز ( کینیڈین) کے زیر سایہ ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں بھارت سمیت انٹرنيشنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ منتظمين کی جانب سے چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی فیصل آباد کو لکھے گئے خط کے مطابق ایونٹ فروری کے آخری عشرے میں منعقد ہو گا۔ کبڈی کے فروغ کے ساتھ فیصل آباد کا نام دنیا بھر میں اجاگر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں