ایشز سیریز پر کورونا کا حملہ

اوول(آئن لائن ) انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبرز کے بعد ‏ہیڈکوچ کرس سلورووڈ بھی وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔
انگلش کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ کرس سلورووڈ کا کورونا ٹیسٹ ‏مثبت آ گیا۔ ہیڈکوچ مکمل ویکسین شدہ تھے تاہم خاندان کے ایک فرد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے باعث وہ ملبورن میں پہلے سے ہی قرنطینہ میں تھے۔
چھیالیس سالہ ہیڈکوچ 8جنوری تک قرنطینہ میں رہیں گے اور ان کی غیرموجودگی میں ‏اسسٹنٹ کوچ گراہم تھروپ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
سڈنی میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے نیٹ بولر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ بولر نے آؤٹ ڈور ٹریننگ میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا تھا، نیٹ بولر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سب نیٹ بولرز کو الگ کر دیا گیا۔
ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 5 جنوری سےسڈنی میں کھیلاجائےگا ۔ 5 میچوں میں آسٹریلیا کو 3 صفر سے برتری حا صل ہے۔
واضح رہے کہ میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کے کوچنگ اسٹاف ‏کے دو ممبرز کا ‏کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور کوچنگ اسٹاف کے دو فیملی ممبرز کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں