پروفیسر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیا

لاہور(سپورٹس لیکس) پروفیسر کے لقب سے مشہور ہونے والے پاکستان کے نامور آل رائنڈر محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے بین الا اقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر رخصت لینے کا فیصلہ لر لیا ہے۔
17 اکتو بر 1980 کو سرگودھا میں آنکھ کھولنے والے محمد حفیظ 3 اپریل 2003 کو شارجہ میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا بین الااقومی ون ڈے کھیلا، اسی سال اگست میں انھوں نے نینشنل اسٹیڈیم کر اچی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے، آل راونڈر نے ایک ٹیسٹ 2 ون ڈے اور 29 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔ ۔
2014 میں بنگلا دیش میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں گروپ مرحلے سے باہر ہو نے کے بعد بطور کپتان محمد حفیظ نے تمام ذمہ داری قبول کی اور پاکستان پہنچ کر قیادت سے علیحدہ ہو نے کا اعلان کر دیا۔
2007 میں جنو بی افریقا میں شعیب ملک کی قیادت میں پہلا آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کھیلنے والے محمد حفیظ 2009 کے علاوہ پاکستان کے لیے تمام آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے۔
پاکستان کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جا نے والے محمد حفیظ نے اب 18 سال بین الااقوامی کرکٹ کھیلنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے، البتہ آل راونڈر دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلتے ضرور دکھائی دیں گے۔
محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے 392 بین الااقومی میچو ں میں 12789 رنز 21 سنچریوں 64 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے، ایک مستند فیلڈر مانے جانے والے محمد حفیظ نے 160 کیچ لینے کے ساتھ بطور آف بریک بولر 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں