سابق کپتان مصباح الحق کرونا کا شکار، خود کو قرنطینہ کرلیا

لاہور(سپورٹس لیکس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیاہے۔ مصباح الحق نجی مصروفیت کے باعث امریکہ گئے تھے اور امریکہ سے وطن واپسی پر مصباح الحق کورونا کا شکار ہوئے
مصباح الحق اب تک تین بار کورونا تین مرتبہ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ سابق کپتان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹرز کے دئیے گئے نسخہ پر عمل کررہا ہوں، قوم سے دعاوں کی اپیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں