پی سی بی نے ثقلین مشتاق کوہٹادیا، غیرملکی کوچ لانے کا عندیہ

لاہور(سپورٹس لیکس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ہٹاکردیاہے۔
ثقلین مشتاق کو ٹی 20 ورلڈ کپ اور اس کے بعد کے تمام ایونٹس کیلئے بطور ہیڈ کوچ منتخب کیاگیاتھا۔ تاہم اب انہیں اس عہدے سے الگ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق قومی ٹیم کی فی الحال کوئی اسائمنٹ نہیں، اس لئے ثقلین مشتاق کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک بار پھر دیسی کوچز سے دل بھر گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے غیر ملکی کوچز ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تقرری کا اشارہ دیا تھا۔
رمیر راجا کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد قومی ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ واقر یونس کے استعفیٰ کے بعد ثقلین مشتاق کو عبوری طور پر قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں