ٹیسٹ میں بھارت سے بدترین شکست، جنوبی افریقہ کے مین کھلاڑی نے استعیٰ دےدیا

سنچورین(سپورٹس لیکس) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست کےبعد میزبان ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ اسی بنا پر جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکے سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیاہے۔

انڈیا کے خلاف پہلی اننگز میں ڈی کوک نے 34 جبکہ دوسری اننگز میں 21 رنز ہی بنا سکے تھے۔ سنچورین میں کسی بھی ایشیائی ٹیم کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو تاریخ میں پہلی بار شکست ہوئی ہے۔

17دسمبر1992 کو پیدا ہونے والے کوئٹن ڈی کوک نے 54 میچوں کی 91 اننگز میں 6 سنچری، 22 ففٹیز اور 38 کی اوسط سے 3300 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میں ڈی کوک کا سب سے زیادہ اسکور 141 رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں