ون ڈےمینز کرکٹرآف دی ایئرکا اعلان ،پاکستانی کپتان بابراعظم بھی شامل

دبئی(آئن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےایک روزہ میچ کیلئے مینز کرکٹرآف دی ایئر کی نامزدگییوں کا اعلان کردیاہے۔ آئی سی سی نے ون ڈے کے پلئیر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کےلیے نامزد کردہ بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقا کے ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے لیے 4 نامزدگیاں کی تھیں جس میں پاکستان کے محمد رضوان، سری لنکا کے ہسا رنگا، آسٹریلیا کے مچل مارش اور انگلینڈ کے جوز بٹلر کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ ون ڈےکی رینکنگ میں بابر اعظم بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلا نمبر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں