بھارت سنچورین میں جنوبی افریقہ کو ہرانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

لاہور(سپورٹس لیکس) سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دےکر سیریز میں 0-1 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ اس کے ساتھ انڈیا ایشیاء کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے جنوبی افریقہ کوسنچورین میں ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہو۔

جنوبی افریقہ کو 2014 کے بعد پہلی مرتبہ اس گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ظاہر ہے یہ جیت ہندوستان کیلئے کافی اہم ہے۔ اس کی جیت کے یہ پانچ کھلاڑی ہیرو رہے ۔
میچ میں 146 رنز بنانے والی لوکیش راہول مین آف دی میچ قرار پائے۔

کوئی بھی جنوبی افریقن کھلاڑی وکٹ پر رک نہ سکا اور یکے بعد دیگرے اپنی وکٹیں گنواتیں رہےاور جنوبی افریقا کی ٹیم 305 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 191 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ پروٹیز کپتان ڈین ایلگر77 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جسپریت بمرا اور محمد شامی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں