بیٹ آف دی سنچری نے کیا خلا کا سفر

دبئی (سپورٹس لیکس) یوراج سنگھ نے اپنے کیریئر کی پہلی بین الاقوامی سنچری بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں 2003 میں بنائی تھی اوروہی بیٹ آف دی سنچری خلا میں جا کر لوٹ آیا ہے۔ یووراج سنگھ colexion نامی تنظیم کے سفیر بن گئے.

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی بلے باز یوراج سنگھcolexion نامی تنظیم کے سفیر بن گئے ہیں اور colexion نے یوراج سنگھ کے بیٹ آف دی سنچری کو ایک غبارے کے ذریعے خلامیں لے گئے اور ڈیجیٹل اسکرین پر یوراج کا پیغام دکھایا جسے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے.
یوراج سنگھ نے اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں colexion کے ساتھ اپنا پہلا NFT خلائی سفر کرنے پر بہت خوش ہوںاور اس نئے پلیٹ فارم پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس طرح بات چیت کرنے کا تجربہ نہایت شاندار ہے جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے پہلے سنچری بلے کی طرح اپنے مداحوں کے لئے کرکٹ سے جڑی اور بہت سے چیزیں شیئر کرنا چاہتا ہوں تاکہ میں مداحوں سے ہر وقت رابطے میں رہوں خلا میں بھیجے گئے بلے سے لیس یوراج نے ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے انداز میں مداحوں سے جڑنے کی بہت خوشی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی کرکٹر نے اس پلیٹ فارم کو استعمال کیا ہو۔
یوراج نے 2003 کے TVC کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف صرف 65 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس میچ میں ہندوستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 200 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔ وہ اس میچ میں ٹائیگرز صرف 7 رنز پر آل آئوٹ ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں