این سی اوسی نے پی ایس ایل 7 میں شائقین کو سوفیصد داخلہ کی اجازت دےدی

لاہور(سپورٹس لیکس) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے پاکستان سپرلیگ کے ساتویں ایڈیشن کےلئے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ پی ایس ایل کیلئے شائقین کرکٹ کو 100فیصد داخلہ کی اجازت مل گئی ہے۔ 29 دسمبر کو این سی اوسی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ صرف ویکسی نینٹڈ افراد ہی اسٹیڈیم آسکےگے۔

اسٹیڈیم میں ایس اوپیز پر عملدآمد کیلئے این سی اوسی نے پی سی بی کو ہدیت کردی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافی کےپیش نظر جنوری کے تیسرے ہفتے میں نظر ثانی کی جاسکےگی۔ اس حوالے سے این سی اوسی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ جاری کردیاہے۔ جس میں کہاگیا ہے کہ تمام عمر کے افراد کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہونگی۔ اسٹیڈیم آنے کیلئے12 سال سے زائد عمر افراد کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

مراسلہ میں این سی اوسی نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ویکسی نینٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرےگا۔ کرکٹ میچز کیلئے سکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری پی سی بی پر ہونگی۔ اسٹیڈیم میں پی سی بی ایس اوپیز پر عملدآمد کروائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں