ڈی جی خان، لیہ، راجن پور اور فاضلیہ کھچ کی ٹیمیں میر چاکر اعظم رند گیمزمیں شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور (سپورٹس لیکس)محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام میر چاکر اعظم رند گیمز 2021ء کے دوسرے مرحلے میں شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے۔

بدھ کے روز ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور اور فاضلیہ کھچ کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں، لیگ میچز میں ڈیرہ غازی خان نے مظفر گڑھ، لیہ نے درگ، راجن پور نے مظفر گڑھ اور فاضلیہ کھچ نے درگ کی ٹیموں کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
دوسرے روز کے میچز کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن تھے، شاہ سلمان سٹیڈیم تونسہ شریف آمدپر مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن سے تعارف کرایا گیا، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور ودیگر بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے کھیلوں کا خوبصورت میلہ سجایا ہے، میر چاکر اعظم رند گیمز کے انعقاد سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کے سربراہی میں میر چاکر اعظم رند گیمز 2021ء منعقد کی جارہی ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ 21 سے 24دسمبر تک ڈیرہ غازی خان میں والی بال ٹورنامنٹ کرایا جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ 25 دسمبر کو ڈیرہ غازی خان کے ہاکی سٹیڈیم میں نئی آسٹروٹرف پر ہاکی میچ بھی کرایا گیا جس میں مقامی کھلاڑیوں اور قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

وزیرکھیل نے مزید کہا کہ 31دسمبر کو تونسہ شریف میں روایتی دنگل بھی کرارہے ہیں جس میں ورلڈ چیمپئن پہلوان انعام بٹ سمیت ملک کے نامور پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔
شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے تونسہ شریف میں ایونٹ منعقد کراکر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ ٹورنامنٹ سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں میں سپورٹس کا رحجان پیدا ہوگا، ٹورنامنٹ کے انعقاد سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، جنوبی پنجاب کے کھلاڑی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے یہ ایونٹ منعقد کرایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں