آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اور بھارت کے میچز کیلئے فینز زون کی ٹکٹوں کا شیڈول جاری

میلبرن(سپورٹس لیکس)کرکٹ آسٹریلیا کا انڈیا اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت چار جون سے شروع کرنے کا اعلان کردیاہے. پاک بھارت فینز زون کی ٹکٹ 30 سے 70 ڈالر کے درمیان ہوگی. کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت دو حصوں میں کی جائے گی.
مزید بتایا گیا ہے کہ تین سے چودہ جون تک جاری رہنے والے پہلے حصہ میں ٹکٹ پر ڈسکاونٹ ہوگا. ڈسکاونٹ ٹکٹ لینے کے لیے شائقین کرکٹ کو رجسٹر کرنا ہوگا. دوسرے حصے میں فینز بغیر رجسٹریشن کے چودہ جون سے اپنی ٹکٹیں بک کرسکتے ہیں. پاکستان کو چھ وائٹ بال میچز جبکہ انڈیا کو بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلنے اس سال آسٹریلیا آنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں