پاکستان کے وسیم اکرم کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر

میلبرن(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر وسیم اکرم کو کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کیاگیاہے.
مجموعی طور پر 54 ایمبیسڈرز میں اور بھارت کے راوی شاستری، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرز رسل آرنلڈ اور امین الاسلام بھی شامل ہیں.

اسی طرح آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، فواد احمد، اسکاٹ بولینڈ، سابق ویمنز کپتان لسا اسٹھالیکر اور میل جونز بھی ایمبسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں. ان ایمبیسڈرز کی تقرری 2 سال کے لیے کی گئی ہے.
ایمبیسڈر پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کو کرکٹ کا ایک واضح پاتھ وے دکھانا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں