کرکٹ آسٹریلیا نے ویمنز اینڈ گرلز ایکشن پلان لانچ کردیا

میلبورن (عبدالوحیدربانی) کرکٹ آسٹریلیا نے ملٹی کلچرل پلان کے بعد ویمنز اینڈ گرلز ایکشن پلان لانچ کردیاہے.اب بگ بیش کی طرح ویمنز بگ بیش میں بھی 40 میچز کھیلے جائیں گے. اس کے علاوہ ویمنز ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے ایک نیا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائے گا.
نئے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا. پلان کے مطابق 2034 تک ویمنز کرکٹ میں کھیلوں اور شرکت کے مواقع بڑھانا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں