کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پر ساوتھ ایشین کرکٹرز کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ

میلبورن(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے پورٹل پر ساوتھ ایشین کرکٹرز کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ ہواہے. پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے بعد رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے. رواں برس پاکستان نے وائٹ بال اور انڈیا نے ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے. رواں برس بھی ایشین ٹیموں کے دورے کی وجہ سے بھی رجسٹریشن پر مثبت فرق پڑا .
کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پر ہر طرز اور ہر سطح کے کرکٹر کو رجسٹریشن کرانا لازمی ہے. کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ساوتھ ایشین کرکٹرزکے رجسٹریشن کرانے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے. بھارت کی مین اینڈ ویمن ٹیم اور پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے رحجان میں مزید اضافہ ہو گا .ملٹی کلچرل ایکشن پلان ترتیب دینے سے بھی مختلف کمیونیٹیز کو آگے آنے کا موقع ملا.
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری ہونے بیان میں کہاگیا ہے کہ ساوتھ ایشین ٹیموں کے دورہ آسٹریلیا کی وجہ سے فینز میں مزید جوش و خروش بڑھے گا ۔ سنگھ نام رکھنے والوں نے نے بڑی تعداد میں رجسٹریشن کرائی ، سمتھ نام والوں کو پیچھے چھوڑ دیا. سنگھ نام رکھنے والوں کی تعداد 4262 جبکہ سمتھ کی تعداد 2364 رہی. خان ، شرما اور کمار نام رکھنے والے کرکٹرز نے بھی رجسٹریشن کرائی. پارٹیسپیشن ہیڈ جیمزکوارمبے نے کہا کہ ملٹی کلچرل کمیونیٹیز کی وجہ سے رجسٹریشن میں اضافہ شاندار ہے.ہم چاہتے ہیں ہیں کمیونیٹیز اہم رول ادا کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں