فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ 2 کیلئے پاکستان فٹ بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور(سپورٹس لیکس)اردن کیخلاف فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ 2 میچز کیلئے پی ایف ایف نے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ گول کیپرز یوسف بٹ،ثاقب حنیف،حسن علی اور عبدالباسط،ڈیفینڈرز عیسی سلیمان، عبداللہ اقبال، مامون موسٰی، حسیب خان، محمد صدام، محمد سہیل، عمر حیات، محمد فضل، محمد عدیل، مڈفیلڈرز راہس نبی، ہارون حامد، عالمگیر غازی،رجب علی،علی عزیر، شائق دوست، عبدالصمد، فارورڈز ، فرید اللہ، ولید خان، عمران کیانی، عدیل یونس شامل ہیں۔
بیرون ملک مقیم کھلاڑی پیر کو ٹیم جوائن کریں گے ۔ دونوں ٹیمیں 21مارچ کو جناح اسٹیڈیم میں مقابل ہوں گی. دوسرا میچ اردن میں 26مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 11مارچ کو لاہور میں شروع ہونے والا تربیتی کیمپ آج اسلام آباد منتقل ہوگا.
پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن، فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری،گول کیپنگ کوچز راموس اور نعمان ابراہیم، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد علی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں