پاکستانی نژاد آسٹریلوی ینگ کرکٹر احمد رضا کا بڑا اعزاز، کیریئر کی پہلی سینچری

میلبرن(عبدالوحیدربانی) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ینگ کرکٹر احمد رضا جوکہ آج آسٹریلیا کے کرکٹ میدانوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ احمد نے اپنے کرکٹ کیریئر کی پہلی سینچری بنا لی ہے۔ انہوں نے 121 بالرز پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں ایک بلندو بالا چھکا جبکہ 17 چوکے شامل تھے۔
صرف یہی نہیں احمد رضا نے اس سیزن میں اپنے 1000 رنز بھی مکمل کر لئے۔ احمد رضا نے جب سینچری کر کے اپنا بلا فضا میں لہرایا تو ہر طرف احمد، احمد کی آوازیں گونج رہی تھی۔
اس سے قبل احمد رضا دنیا کرکٹ کے بڑے ناموں جن میں کمار سنگاکارا، کیون پیٹرسن، دنیش کاسٹک سمیت دیگر کو متاثر کر چکا ہے۔ احمد بہت جلد عالمی سطح پر آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
صرف کرکٹ ہی نہیں احمد دیگر کئی کھیلوں پر بھی مہارت رکھتے ہیں۔ احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں عثمان خواجہ جبکہ پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم ان کے بہترین کرکٹر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں