کرکٹ آسٹریلیا کا ایڈیلیڈ میں رہنے والے پاکستانی بچوں کے لیے خصوصی پروگرام

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا وول ورتھ کرکٹ بلاسٹ پاکستانی بچوں کے لیے وقف کردیا گیا. اس پروگرام کے تحت 5 سے 14 سال تک کے 20 پاکستانی بچے کھانے کے وقفے کے دوران ایڈیلیڈ اوول میں کرکٹ کھیلیں گے. ان بچوں کو آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کا دوسرے روز براہ راست گراونڈ میں دیکھنے کا بھی موقع ملے گا
یہ پروگرام کرکٹ آسٹریلیا اور ایڈیلینڈ پاکستانی ملٹی کلچرل گروپ کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں