بی بی ایل 13 کی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا

میلبورن(سپورٹس لیکس) ٹیم میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے چار، پرتھ اسکارچرز اور برسبین ہیٹ کے تین تین اور میلبرن رینیگیڈز کا ایک کھلاڑی شامل ہے. ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے میٹ شارٹ کو ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا کپتان بنایا گیا ہے
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کرس لین، جمی اوورٹن اور کیمرون بوائس ٹیم میں شامل ہیں. رتھ اسکارچرز کے ایرن ہارڈی، جوش انگلس (وکٹ کیپر) اور لانس مورس ٹیم میں شامل ہیں. میلبرن رینیگیڈز کے جیک فریسرز بھی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ میں شامل ہیں. اسی طرح برسبین ہیٹ کے میتھیو کوہنیمن، پال والٹر اور زیویئر بارٹلیٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں