کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان

میلبورن(سپورٹس لیکس)باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے ، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر چار کے باہر لگایاجائےگا. کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگارنگ اسٹالز لگائے جائیں گے. اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے.کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی تین روز تک جاری رہے گا. میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستان فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں