تاریخ میں پہلی بار 4800سپورٹس کلبز رجسٹریشن کیلئے درخواستیں موصول ہوئی،سکروٹنی کاعمل جارہی ہے، وہاب ریاض

لاہور(سپورٹس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی صدارت میں سپورٹس کا اہم اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا ہے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے شرکت کی ہے اور پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران آن لائن شریک ہوئے.
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلا س کو انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور پھر سپورٹس کے میگا ایونٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی ہے، اس موقع پر مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 4800سپورٹس کلبز رجسٹرڈ ہونے کیلئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اب ان درخواستوں کی باقاعدہ سکروٹنی کی جارہی ہے جس کے بعد کلبز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اس حوالے سے تحصیل سپورٹس افسران نے بہت محنت کی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والے تحصیل سپورٹس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے.
مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے مزید کہا ہے کہ جلدہی سپورٹس کے میگا ایونٹس بھی کروائے جائیں گے جس کی تیاری شروع ہوگئی ہے، کھیلوں کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے میگا ایونٹس ترتیب دیئے جارہے ہیں نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہمارا مشن ہے تحصیل سپورٹس افسران نے کلبز رجسٹریشن میں بہت محنت کی ہے، اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران آن لائن شریک تھے، انہوں نے اپنے ڈویژن کی تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔
ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن خان بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں