پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کل سڈنی پہنچے گا

میلبورن (سپورٹس لیکس)پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ کل (یکم دسمبر) صبح سڈنی پہنچے گا، جہاں سے وہ دوپہر کو کینبرا پہنچے گا۔پاکستان اسکواڈ اپنے تربیتی سیشن کا آغاز 3 دسمبر بروز اتوار سے کرے گا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ پریکٹس سیشن کے بعد فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی 12 بجکر 45 منٹ پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
اسکواڈ پیر، 4 دسمبر کو صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک ایک اور تربیتی سیشن میں شرکت کریں گے، جہاں وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 12 بجکر 45 منٹ پر میڈیا سے بات چیت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
5 دسمبر کو دونوں ٹیموں کے کپتان، نیتھن میک سوینی اور شان مسعود کینبرا کے مانوکا اوول میں ٹرافی فوٹو شوٹ اور پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس روز پی ایم الیون کا اسکواڈ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جبکہ پاکستان دوپہر 1:30 سے ​​4:30 بجے تک تربیتی سیشن میں شرکت کرے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ میچ 6 دسمبر کو مانوکا اوول، کینبرا میں شروع ہوگا، میچ میں پہلی گیند صبح 10:30 بجے پھینکی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں