bat and bowl in ground

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پی ایم الیون کا اعلان کردیا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)وزیراعظم آسٹریلیا اینتھونی البانیز اور آسٹریلیاکے نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈکے خلاف واحد چار روزہ میچ کے لیے پی ایم الیون میں شامل 12 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے. اسکواڈکی قیادت ساوتھ آسٹریلیاکے بیٹر نیتھن میکس وینی کریں گے۔ 12 رکنی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
حال ہی میں آسٹریلیا اے کی کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سری لنکاکے سابق ٹیسٹ کرکٹر تھیالن سمراویرا
کو پی ایم الیون کا ہیڈکوچ مقرر کیاگیا ہے۔
اسکواڈ
نیتھن میکس وینی )کپتان(، کیمرون بنکروفٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن اینڈریو، ٹوڈ میئرفی، مائیکل نیسر
جمی پیئرسن،میتھیو رینشا،مارک سٹیکٹی اور باو ویبسٹر شامل ہیں.
اینتھونی البانیز، وزیراعظم آسٹریلیا
آسٹریلین کرکٹ میں پرائم منسٹر الیون کی ایک شاندار تاریخ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے آئندہماہ پاکستان کے
سامنے کے لیے ایک مضبوط اسکواڈکا اعلان کیا ہے۔جارج بیلے، ٹونی ڈوڈیمائڈ اور میں نے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ایک اسکواڈکا انتخاب کیا ہے۔
میں ناتھن میک سوینی کو کپتان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یقین ہے کہ وہ شاندار انداز میں ٹیمکی قیادت
کریں گے۔ میں پیٹ کمنز اور ان کی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اتوار کو بھارت کے خالف فائنل میں ان
کی شاندار کارکردگی نے پوری قومکو خوش کردیا ہے۔ یقینا پیٹ کمنز اور ان کی ٹیم کرکٹ کے میدان میں بہادری کا
مظاہرہکرتی رہے گی۔ یہ سال آسٹریلین مینز اور ویمنز ٹیموں کے لیے ناقابل یقین حد تک ایک کامیاب سال رہا ہے۔
وہی پرانے آسٹریلینز – ہمیشہ جیت رہے ہیں
جارج بیلے، چیئر آف سلیکٹرز نیشنل سلیکشن پینل
ہمیں فرسٹ کلاس کرکٹ کے متعدد سیزنز میں شاندار کارکردگی کامظاہرہکرنے والے کھالڑیوں کو معیاری انٹرنیشنل اسکواڈز کے خالف موقع دینے پر خوشی ہے۔ پی ایم الیون کے لیے منتخب ہونا کسی بھی کرکٹر کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ رواں سال ہم نے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے، لہذا ایسے مواقع طویل طرز کی کرکٹ کے لیے ہمارے بنچ اسٹرینتھکو مضبوط بنانے کے لیے بھی بہترین ہیں۔ ہم اسکواڈکے انتخاب میں اپنی تجاویزدینے پر وزیر اعظم اینتھونی البانیز کے مشکور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں