سری لنکن کرکٹر چماری اتاپاتو س کے نام سے آسٹریلیا میں اسٹینڈ منسوب

میلبورن (سپورٹس لیکس)حارث روف کے بعد ایک اور جنوبی ایشیائی کرکٹر کے نام آسٹریلیا میں اسٹینڈ منسوب کردیاگیاہے.سڈنی کرکٹ گراونڈ کا ایک مخصوص اسٹینڈ سری لنکن ویمن ٹیم کی کپتان چماری اتاپاتو سے منسوب کیاگیاہے.
26 نومبر کو ڈبلیو بی بی ایل کے میچ میں شائقین کرکٹ چماری بے میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے. 26 نومبر کو سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرز کے مابین میچ ایس سی جی میں کھیلا جائے گا . چماری اتاپاتو کاکہنا تھا کہ ایس سی جی میں چماری بے بننے پر بہت خوش ہوں. سڈنی تھنڈرز کی مشکور ہوں، جنہوں نے یہ اعزاز بخشا.

اپنا تبصرہ بھیجیں