ساف انڈر 19فٹبال چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز کا آغاز کل سے ہوگا

لاہور(سپورٹس لیکس)ساف انڈر 19فٹبال چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز کل شروع ہوں گے،قبل ازیں 60کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا. مقامی سکول میں اسسٹنٹ کوچ محسن الحسنین کی نگرانی میں کل سے شروع ہونے والے 3روزہ ٹرائلز میں سے حتمی فہرست مرتب کی جائے گی.
کھلاڑیوں کی سلیکشن کرتے ہوئے مہارت کے ساتھ فٹنس کو بھی پرکھا جائے گا، ایونٹ کے مقابلے کھٹمنڈو میں 21سے 30ستمبر تک شیڈول ہیں، پاکستان گروپ ”اے“ میں مالدیپ اور نیپال کے ساتھ شامل ہے،بھارت، بھوٹان اور بنگلہ دیش کو گروپ ”بی“ میں جگہ ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں