پی سی بی کی شرمناک حرکت، ڈاکیومنٹری سے 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان کی تصویر ہی ہٹا دی

لاہور(عبدالوحید ربانی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک ڈاکیومنٹری جاری کی ہے۔ جس میں پاکستانی کرکٹ کے یاد گار اور شاندار لمحات کو شامل کیا ہے۔ مگر اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے واحد ون ڈے ورلڈ کپ ٹیم کے جیت کے لمحات کو دکھایا گیا ہے مگر اس میں پاکستان کی ٹیم کے کپتان عمران خان کی تصویر کو ہی نکال دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ عمران خان کی تصویر کو تو نکال دیاگیا ہےمگر سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کی تصویر کو شامل کیاگیاہے۔ اس ڈاکیومنٹری کےجاری ہونے کےبعد کرکٹ فینز کی جانب سے پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔ اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں