آل پاکستان یوم آزادی کرکٹ گولڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ”ایبٹ آباد ریجن،چلتن کوئٹہ، ملک اکیڈمی پشاور اور کوئٹہ ریجن نے سیمی فائنل کیلئے کوالفائی کرلیا

کوئٹہ(ایم ایس دوتانی بسجا )آل پاکستان یوم آزادی کرکٹ گولڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں سنسنی خیز میچز کھیلے گئے،ایبٹ آباد ریجن،چلتن کوئٹہ، ملک اکیڈمی پشاور اور کوئٹہ ریجن نے سیمی فائنل کیلئے کوالفائی کرلیا، ایبٹ آباد ریجن نے سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی فیصل آباد کو 2 وکٹوں سے شکست دی،ایبٹ آباد ریجن نے 138 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا،سجاد نور نے 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا، جبکہ کوئٹہ چلتن کرکٹ ٹیم نے ڈیرہ مراد جمالی ریجن کو شکست سے دو چار کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی،دوسری جانب ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے نصیرآباد ریجن کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالفائی کیا۔ ایک اور سنسنی خیز میچ میں کوٸٹہ ریجن نے کوٸٹہ واٸٹ کو 7 وکٹوں سے شکست دی،کوٸٹہ ریجن نے 86 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں پورا کیا،کپتان عبدالواحد بنگلزٸی نے 31 رنز، بسم اللہ خان نے 25 رنز اسکور کٸے اور اکرام اللہ 19 رنز کیساتھ ناٹ آٶٹ رہے،پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ کوٸٹہ واٸٹ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز ہی بنا سکی،کوٸٹہ واٸٹ کے 8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے، زین اللہ نے پانچ جبکہ گوہر فیض نے تین وکٹيں حاصل کی اس طرح کوئٹہ ریجن نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں