آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کی تیاریاں شروع، ٹیموں کا برقرار کھلاڑیوں کا اعلان

دبئی (سپورٹس لیکس) یواے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ۔ جو اگلے سال جنوری فروری میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن میں ٹیموں نے کچھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جن کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹیموں نے جن کھلاڑیوں کی اگلے سیزن سے لئے ٹیم میں برقرار رکھا ہے ان کی تفصیل ہے۔
ابوظبی نائٹ رائیڈرز: علی خان، آندرے رسل، چرتھ اسلنکا، جو کلارک، صابر علی، سنیل نارائن، مارچنٹ ڈی لانگ اور مطیع اللہ خان۔
ڈیزرٹ وائپرز: ایلکس ہیلز، علی نصیر، کولن منرو، دنیش چندی مل، گس ایٹکنسن، لیوک ووڈ، ماتھیشا پتھیرانا، روہن مصطفی، شیلڈن کوٹریل، شیرفین ردرفورڈ، ٹام کرن اور ونندو ہسارنگا۔
دبئی کیپیٹلز: دشمنتھا چمیرا، جو روٹ، راجا عاکف، روومین پاول اور سکندر رضا۔
گلف جائنٹس: ایان افضل خان، کارلوس بریتھ ویٹ، کرس جارڈن، کرس لین، گیرہارڈ ایرسمس، جیمز ونس، جیمی اوورٹن، ریحان احمد، رچرڈ گلیسن، سن چت شرما اور شمرون ہیٹ مائر۔
ایم آئی ایمریٹس: آندرے فلیچر، ڈینیل موسلے، ڈوین براوو، فضل الحق فاروقی، جورڈن تھامسن، کیرون پولارڈ، میک کینی کلارک، محمد وسیم، نکولس پورن، ٹرینٹ بولٹ، ول سمیڈ اور ظہور خان۔
شارجہ واریئرز: کرس ووکس، جو ڈینلی، جنید صدیقی، مارک ڈیال، محمد جواد اللہ اور ٹام کوہلر کیڈمور۔

اپنا تبصرہ بھیجیں