محمد رضوان دنیائے کرکٹ کا عظیم کھلاڑی ہے :برائن لارا

برامپٹن (سپورٹس لیکس) لیجنڈری بلے باز اور سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے گلوبل ٹی 20 کینیڈا میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جو 20 جولائی سے شروع ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن میں سفیرکی حیثیت سے لارا شدت کے ساتھ اس کے آغاز کے منتظر ہیں۔
انہوں نے اس بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کچھ بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں پاکستانی محمد رضوان بھی شامل ہیں اس کے علاوہ بوم بوم آفریدی بھی ہوں گے لارا نے بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں ہربھجن سنگھ ، شکیب الحسن اور کرس گیل کو بھی شامل کیا ہے۔
رواں سال کے ایڈیشن میں چھ ٹیمیں ٹورنٹو نیشنلز، برامپٹن وولوز، مونٹریال ٹائیگرز اور وینکوور نائٹس ، سرے جیگوارز اور مسی ساگا پینتھرز شرکت کررہی ہیں ان میں آخر الذکر دو ٹیمیں پہلی بار میدان میں اتریں گی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کے شعیب ملک سمیت کئی کھلاڑی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں